کراچی…گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کراچی کے علاقے سعدی ٹاون ،امروہیہ سوسائٹی اور اطراف کے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے،لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔جبکہ ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ کا راستہ بند ہوگیا۔بارش کے باعث کل سے ابتک جبکہ کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کراچی کے بیشتر علاقے جن میں ، سعدی ٹاؤن، امروہہ سوسائٹی، صفورہ گوٹھ ، گلشن معمار ، بھٹائی آباد، گلستان جوہر،ملیر اور لیاری ندی سے ملحقہ علاقے پانی میں ڈوب گئے ۔پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے سے وہاں پر موجود لوگ پھنس گئے۔ جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے آرمی ، نیوی ، محکمہ بلدیات اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،پھسنے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے،بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ جبکہ گزشتہ روز سے اب تک کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں بچوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔